Image

مجازی دنیا

لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے یہ

ایک مُٹھی میں سمٹ آئی ہے دنیا ساری

درمیاں سات سمندر بھی اگر حائل ہوں 

ایک لمحے میں ہر ایک فاصلہ مٹ جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ دنیا بھی اب اک “گاؤں” ہے

جس میں ہر ایک کو دوجے کی خبر ہوتی ہے 

میں نے دیکھا ہے مگر یہ بھی اسی دنیا میں 

ایک ہی چھت کے تلے اجنبی سے لوگوں کو

وہ جو برسوں سے یونہی ساتھ تو رہتے ہیں مگر

ایک دوجے سے کوئی رابطے نہیں ہوتے

لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں 

قربتیں ہوتی ہیں اور فاصلے نہیں ہوتے 

تلخ ہے بات مگر سچ جو کہوں سچی ہے 

جن کو ہم جانتے پہنچانتے نہیں ہیں اُنھیں

اپنے احوال سناتے ہیں، اُنھیں سنتے ہیں 

اور وہ لوگ وہ رشتے جو جُڑے ہیں ہم سے 

اُن کی سننے کے لیے وقت نہیں ہوتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے یہ

جس میں اِس “ورچوئل” دنیا نے بُھلا رکھی ہے 

ایک دنیا کہ جہاں لوگ ابھی رہتے ہیں

Advertisements

4 thoughts on “مجازی دنیا

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s