مسلمانو! تمہارے پاس نیکیوں کی بہار اور برکتوں والا مہینہ آ رہا ہے، اس مہینے میں خیر و برکتیں نازل ہوتی ہیں، ان میں گناہ معاف کیے جاتے ہیں ماہِ رمضان کو اللہ تعالی نے فضیلتوں سے نوازا ہے۔ ماہ رمضان اتنا بابرکت مہینہ ہے کہ اس میں اللہ تعالی نے تمام عبادات یکجا فرما دی ہیں چنانچہ روزوں کے ساتھ نمازیں، اس مہینے میں زکاۃ ادا کرنے والے کیلیے زکاۃ، غریبوں مسکینوں پر صدقہ، ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون، عمرہ کی شکل میں حج اصغر ، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سمیت دیگر تمام کی تمام نیکیاں موجود ہیں، الغرض اس ماہ میں خیر و بھلائی کے ذرائع بہت زیادہ ہیں، رمضان میں بدی کے اسباب کم یا نا پید ہو جاتے ہیں، ماہ رمضان میں شیاطین کیلیے مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور نیکیوں سے روکنے کے راستے بند کر دئیے جاتے ہیں. سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ فرمایا: (جنت کے ایک دروازے کو ریان کہا جاتا ہے، اس دروازے سے داخلے کیلیے روزے داروں کو بلایا جائے گا، چنانچہ جو بھی روزے داروں میں شامل ہو گا وہ اس دروازے سے اندر جائے گا، اور جو شخص وہاں سے اندر چلا گیا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی) بخاری، مسلم جنت میں داخلے کے بعد سب سے بڑی عزت افزائی اللہ تعالی کے بابرکت چہرے کا دیدار ہے، اور یہ حقیقت میں مسلمان کی عبادت کا بدلہ ہے کیونکہ مسلمان اللہ کی عبادت اس طرح کرتا ہے گویا کہ وہ اللہ تعالی کو دیکھ رہا ہے، اس بارے میں فرمانِ باری تعالی ہے: {لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ} جن لوگوں نے اچھے کام کیے ان کے لیے ویسا ہی اچھا بدلہ ہوگا اور اس سے زیادہ بھی [يونس : 26] مسلمانو! آپ بھی خوش ہو جاؤ کہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام کو شعبان کے آخر میں رمضان کے آنے کی خوشخبری دیا کرتے تھے، اس کے لیے تیار ہو جاؤ اور اس مہینے کا ہر قسم کی نیکی کے ذریعے بھر پور استقبال کرو اس کیلیے تیاری کرو ، اخلاص ، ثواب کی امید اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کرو ؛ اس لیے کہ اللہ تعالی نے تمہیں اک بار پھر رمضان نصیب فرمایا ہے استقبالِ رمضان کے لیے تمام گناہوں سے توبہ کر لو، تا کہ اللہ تعالی تمہارے گزشتہ تمام گناہ معاف فرما دے ، استقبالِ رمضان کیلیے لوٹا ہوا مال حقیقی مالکان تک پہنچا دو، حقداروں کو ان کے حقوق دے دو تا کہ اللہ تعالی تمہاری نیکیوں کو تحفظ بخشے اور تمہاری خطائیں مٹا دے، یہ بات ذہن نشین کر لو کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ رمضان دوبارہ نہیں پا سکو گے اس لیے موت اور موت کے بعد کی سختیوں کیلیے تیاری رکھو، اپنے روزوں کو لغویات، بےہودگی ، غیبت و چغلی سے پاک صاف رکھو، گندی باتوں اور گناہوں سے دور رہو، حرام چیزوں کو دیکھنے سے اپنی نگاہوں کی حفاظت کرو، اپنے دلوں کو برے خیالات سے بچاؤ تو تمہارے روزے اللہ تعالی کے ہاں تمہارے لیے سفارشی بن جائیں گے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (جو شخص غلط باتوں اور شریعت سے متصادم چیزوں پر عمل نہیں چھوڑتا اللہ تعالی کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے)بخاری، ابو داود، ترمذی نماز تراویح اور قیام کو معمولی مت سمجھنا خصوصاً آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش کیلیے خوب محنت کرنا۔ عبادہ رضی اللہ عنہ کے مطابق نبی ﷺ نے لیلۃ القدر کے بارے میں فرمایا: (اسے آخری عشرے میں تلاش کرو جو شخص لیلۃ القدر میں ایمان کی حالت میں ثواب کی امید کے ساتھ قیام کرے تو اس کے گزشتہ و پیوستہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں) احمد، طبرانی اس لیے مسلمانو! نماز با جماعت کی پابندی کرو، نماز کے ذریعے اللہ تعالی بندے کی حفاظت فرماتا ہے، انسان کے معاملات کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لیکر اس کے حالات درست فرما دیتا ہے؛ چنانچہ نمازیں ضائع کرنے والے کی دنیا و آخرت برباد ہو جاتی ہیں، اس کی دنیاوی زندگی جانوروں جیسی ہوتی ہے، پھر قیامت کے دن اسے کہا جائے گا: آگ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ تم بھی جہنم واصل ہو جاؤ۔ زندگی ضائع کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ رات کو دیر تک لہو و لعب کیلیے جاگتے رہیں، غیر اخلاقی ویب سائٹس پر جائیں، گھٹیا ڈرامے دیکھیں، مزید برآں اس بابرکت مہینے میں اللہ کی عبادت چھوڑ کر ان چیزوں میں مصروف رہنا انتہا درجے کی رسوائی اور ذلت کا باعث ہے۔ اللہ تعالی میرے اور آپ سب کیلیے قرآن کریم کو خیر و برکت والا بنائے، مجھے اور آپ سب کو اسکی آیات سے مستفید ہونے کی توفیق دے، اور ہمیں سید المرسلین ﷺ کی سیرت و ٹھوس احکامات پر چلنے کی توفیق دے، میں اپنی بات کو اسی پر ختم کرتے ہوئے اللہ سے اپنے اور تمام مسلمانوں کے گناہوں کی بخشش چاہتا ہوں، تم بھی اسی سے گناہوں کی بخشش مانگو اقتباس ۔۔ خطبہ جمعہ مسجد نبوی


from Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ http://ift.tt/2s7oOIM
via IFTTT

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s