Image

Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ

” وقت کہانی ”
سورۂ العصر (103)۔۔۔
” وَالعصّر”
ہم اچھے وقت کے انتظارمیں عمرگُزاردیتےہیں۔ یہ جانے بغیرکہ جو وقت گُزر رہا ہے وہی اچھا وقت ہے۔اور آنے والا وقت بُرا ہی ہوتا ہے چاہے پریشانی میں آئے یا فراغت میں۔کیونکہ ہمیں نہیں معلوم اُس وقت ہمیں صبروشکر کا موقع مل سکے گا یا نہیں ؟ہم اس قابل بھی ہوں گے کہ اُس وقت کی خوشیاں سمیٹ سکیں یا غموں کا مقابلہ ہمت وبرداشت سےکرسکیں؟ اور سب سے بڑھ کر اپنے رب کے حضور توبہ کی توفیق نصیب ہوگی ؟ اور اپنےمالِک کی خوشنودی ورضاکے لیے نیک اعمال کا وقت میسّر ہوگا کہ نہیں؟۔
“فرض کریں اچھا وقت آبھی جائے تواس بات کی کیا ضمانت ہےکہ ہم اُس کا استقبال کرنےکے لیےموجود بھی ہوں گے”۔۔۔۔
دُنیا خسارے کا سودا ہے۔۔۔خسارا ہی خسارا۔۔۔ محبتوں میں بھی خسارا اور نفرتوں میں بھی خسارا ۔ بات کو سمجھنے میں بھی خسارا اور ماننے میں بھی خسارا۔ہماری زندگی کا سب سے بڑا المیہ سب سے بڑا خسارا یہی ہے کہ ہم خسارے کے ساتھ جیتے ہیں اور خسارے کے ساتھ مر جاتے ہیں۔ہم مرمر کر جیتے ہیں اور جیتے جیتے ایک دم سے مر بھی جاتے ہیں ۔خسارے کے اس سفر میں اگر ہماری سوچ سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے تو مکمل خسارے سےبچاتی بھی یہی سوچ ہے۔

Noureen Tabassum
http://ift.tt/2sb2XEA
from Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ http://ift.tt/2sKuXvK
via IFTTT

Advertisements

2 thoughts on “Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s