Image

Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ

زیاده ذہین، زیاده دور

انسانوں میں فطری طور پر کچھ لوگ زیاده ذہین هوتے ہیں اور کچھ لوگ کم ذہین – پوری تاریخ کا یہ تجربہ ہے کہ زیاده ذہین لوگوں میں بہت کم ایسے افراد هوتے ہیں جو خدا کے دین کی طرف راغب هوں- یہ ایک واقعہ ہے کہ ہر زمانے میں صرف کم تر ذہانت کے لوگ اپنے آپ کو دینی کام میں لگاتے ہیں- زیاده ذہانت رکهنے والے لوگوں میں بہت کم ایسے افراد نکلے جو اپنی صلاحیتوں کو حقیقی معنوں میں، خدا کے دین کے لیے وقف کر سکیں-

ایسا کیوں ہے، اس کا سبب وہی ہے جس کو قرآن میں حب عاجلہ(القیامه:20) کہا گیا ہے، یعنی فوری فائدہ (immediate gain) کی کشش- زیاده ذہین لوگ بہت جلد منی مارکٹ (money market) میں اپنے لیے ایک نفع بخش جاب(job) پا لیتے ہیں، جب کہ دینی کام کا فائده آخرت سے جڑا هوا ہے- منی مارکٹ میں ان کو فوراً دولت اور شہرت اور اقتدار ملتا هوا نظر آتا ہے، جب کہ دینی کام میں انهیں محسوس هوتا ہے کہ اپنے عمل کا انعام پانے کے لیے انهیں موت کے بعد آنے والی دنیا کا انتظار کرنا پڑے گا- تاریخ کے اس تجربے کو دیکهتے هوئے یہ کہنا صحیح هو گا کہ جو شخص زیاده ذہیں هوتا ہے، وه عملی طور پر اتنا ہی زیاده نادان ثابت هوتا ہے- ایسے افراد وقتی فائدے کی خاطر، ابدی فائدے کو نظر انداز کر دیتے ہیں- وه دنیا کی جهوٹی خوشی کے بدلے، جنت کی سچی خوشی سے خود کو محروم کر لیتے ہیں-

زیاده ذہین آدمی کی ایک کمزوری یہ ہے کہ وه انانیت پسند(egoist) هوتا ہے اور دینی کام میں انانیت پسندی کے لیے کوئی جگہ نہیں- دینی کام ہمیشہ تواضع(modesty) کی بنیاد پر هوتا ہے، نہ کہ فخر اور برتری کی بنیاد پر- زیاده ذہین لوگ اپنی انا کو کچل نہیں پاتے، اس لیے وه دینی کام سے اپنے آپ کو هم آهنگ نہیں کر پاتے-دینی کام دراصل خدائی کام ہے-دینی کام وہی لوگ کر سکتے ہیں جو خدا کے مقابلے اپنے آپ کو پوری طرح سرینڈر (surrender) کیے هوئے هوں-اس مزاج میں ادنٰی کمی بهی کسی آدمی کو دینی کام کے لیے نااہل (incompetent) بنا دیتی ہے-

مولانا وحیدالدین خان from Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ http://ift.tt/2ec2eJU
via IFTTT

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s