Image

Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ

عمل کی قبولیت کی جو علامتیں علمائے کرام نے قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر فرمائی ہیں ،ان میں سے ایک اہم علامت عمل صالح کے بعد دیگر اعمال صالحہ کی توفیق اور دوسری علامت اطاعت کے بعد نافرمانی کی طرف عدم رجوع ہے،نیز ایک اہم علامت نیک عمل پر قائم رہنا ہے۔
حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کو محبوب عمل وہ ہے جس میں مداومت یعنی پابندی ہو خواہ مقدار میں کم ہی کیوں نہ ہو (بخاری ومسلم) ۔
حضرت عائشہ ؓ سے حضور اکرم ﷺ کے عمل کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا آپ ﷺ ایام کو کسی خاص عمل کیلئے مخصوص فرمایا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ نہیں، بلکہ آپ ﷺ اپنے عمل میں مداومت (پابندی) فرماتے تھے،اگر کوئی ایسا کرسکتا ہے تو ضرور کرے (مسلم)
۔حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا : اے عبداللہ! فلان شخص کی طرح مت بنوجو راتوں کو قیام کرتا تھا لیکن اب چھوڑدیا (بخاری ومسلم) ۔
لہذا ماہِ رمضان کے ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں برائیوں سے اجتناب اور نیک اعمال کا سلسلہ باقی رکھنا چاہئے کیونکہ اسی میں ہماری دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی مضمر ہے۔ from Kuch Dil Se – کچھ دل سے ღ http://ift.tt/2ec2eJU
via IFTTT

Advertisements

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s