خدا کی لاٹھی

خدا کی لاٹھی بے آواز ضرور ہے لیکن بے اثر نہیں. یہ ظالم کو ایسی جگہ گھیر کر مارتی ہے جہاں اس کا گمان تک نہیں ہوتا. یہاں تک کہ ظالم خاموشی سے اپنے انجام تک پہنچ جاتا ہے اور لوگ اسی دھوکے میں رہتے ہیں کہ یہ سب تو اسباب کے تحت ہوا ہے. مبارک ہیں وہ لوگ جو اسباب کے پیچھے چھپی لاٹھی کو دیکھ لیتے ہیں.

ڈاکٹر محمد عقیل

پیغام حدیث

#پیغام_حدیث

Daily Hadith | When Satan disturbs in Salah

حضرت عثمان بن ابوالعاص سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! شیطان میری نماز اور قرأت کے درمیان حائل ہوتا اور مجھ پر نماز میں شبہ ڈالتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ شیطان ہے جسے خنزب کہا جاتا ہے جب تو ایسی بات محسوس کرے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کر اور اپنے بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دیا کر پس میں نے ایسے ہی کیا تو شیطان مجھ سے دور ہوگیا۔

[Sahih Muslim, Book of Greetings, Hadith: 2203 (5738)]

#Hadith #GetRidOfSatan #Darussalam